نیوز ڈیسک — پاکستان اور مالدیپ نے دوطرفہ تعلقات مستحکم بنانے کے لیے مفاہمت کی 20 یادداشتوں پر دستخط کر دیے ہیں۔ یہ دستخط مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو کے تین روزہ سرکاری دورے کے دوران کیے گئے۔
تقریب میں وزیر اعظم اور مالدیپ کے صدر نے شرکت کی۔ یہ دورہ دو طرفہ سفارتی تعلقات کی 60 ویں سالگرہ کے موقع پر ہوا ہے۔
یہ 11 برسوں میں مالدیپ کے کسی صدر کا پہلا دورہ ہے۔ تعاون کے ان شعبوں میں انفارمیشن ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، سائبر سکیورٹی، صحت اور تعلیم شامل ہیں۔
اس میں دفاع، بحری سلامتی، زراعت، سیاحت، تجارت اور ماحولیاتی تحفظ کے شعبے بھی شامل ہیں۔


