فائل فوٹو
فائل فوٹو
لاہور ایک بار پھر دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر آ گیا ہے۔ این این آئی کے مطابق شہر کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس 294 ریکارڈ کیا گیا ہے۔
مختلف علاقوں میں فضائی آلودگی کی شرح تشویشناک رہی۔
علامہ اقبال ٹاؤن میں اے کیو آئی 342 اور برکی روڈ پر 334 ریکارڈ ہوا۔ ماڈل ٹاؤن میں اے کیو آئی 281 اور بیدیاں روڈ پر 264 رہا۔
عسکری ٹین میں فضائی آلودگی کا انڈیکس 200 ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 70 فیصد اور رفتار 2 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔
ان موسمی حالات سے اسموگ اور فضائی آلودگی کی شدت برقرار رہنے کا خدشہ ہے۔


