فائل فوٹو
لاہور (این این آئی) قربان لائن ریلوے پھاٹک کے قریب کوڑے دان سے نومولود بچی زندہ برآمد کر لی گئی۔ ریسکیو 1122 کے مطابق نومولود کو کوڑے دان سے نکال کر ابتدائی طبی امداد دی گئی۔
ریسکیو حکام نے بتایا کہ بچی کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ بچی کو مزید طبی امداد کے لیے قریبی سرکاری ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔


