فائل فوٹو
لاہور (نیوز ڈیسک) لاہور میں ٹریفک قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں پر اب صرف چالان نہیں بلکہ مقدمات درج ہوں گے۔ چیف ٹریفک آفیسر لاہور سید عبدالرحیم شیرازی کے مطابق اکیس مختلف خلاف ورزیوں میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
سی ٹی او لاہور نے بتایا کہ پولیس فلیشر لائٹس، غیر قانونی نیلی بتی اور گرین نمبر پلیٹس کے استعمال پر مقدمات درج ہوں گے۔ نمبر پلیٹ پر چھپائی کرنے، اس میں ردوبدل یا شناخت چھپانے کی کوشش کرنے والوں کے خلاف بھی ایف آئی آر درج کی جائے گی۔
روڈ بلاکنگ، تیز رفتاری، خطرناک زگ زیگ ڈرائیونگ اور ڈرفٹنگ کرنے والوں کے خلاف بھی مقدمات درج ہوں گے۔ سی ٹی او لاہور کے مطابق سنگین ٹریفک خلاف ورزیوں کے مرتکب افراد کے خلاف کارروائی سے قوانین پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔


