فائل فوٹو
فائل فوٹو
وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات ونشریات بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت درست سمت میں گامزن ہے۔ ان کے مطابق ملک کا مالیاتی خسارہ 22 سال کی کم ترین سطح پر آ گیا ہے۔
انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ مسلسل تین سال بنیادی بجٹ سرپلس رہا ہے۔ گزشتہ دو مالی سالوں کے دوران ٹیکس وصولیوں میں 40 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
بیرسٹر دانیال چوہدری کے مطابق یہ اعداد و شمار معاشی استحکام اور اصلاحات کے مثبت نتائج ہیں۔


