نیوز ڈیسک (اسلام آباد) — پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن پی سی ایف نے انٹرنیشنل سائیکلنگ یونین یو سی آئی کے نومبر 2026 کے تین آن لائن کورسز کے لیے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔
ان کورسز میں نیشنل کمشنر، کوچنگ لیول ون اور مکینک لیول ون شامل ہیں۔ یہ تمام یو سی آئی کورسز متعلقہ ادارے کی جانب سے انگریزی زبان میں کرائے جائیں گے۔


