نیوز ڈیسک (اسلام آباد)۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے قومی کھیل کے فروغ اور اسے نچلی سطح پر مضبوط بنانے کے لیے کوششیں تیز کر دی ہیں۔
فیڈریشن کے مطابق آئندہ ہفتے ملک کے مختلف شہروں کے مزید 200 سکولوں میں طلبہ کو ہاکی کٹس فراہم کی جائیں گی۔ اس اقدام کا مقصد نوجوان نسل کو قومی کھیل کی جانب راغب کرنا اور نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانا ہے۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن نے بتایا ہے کہ اس اقدام کا دائرہ چاروں صوبوں کے مختلف اضلاع تک پھیلایا گیا ہے۔


