فائل فوٹو
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیز سے ملاقات کی ہے۔ انہوں نے مالدیپ کے صدر کے دورۂ پاکستان کا خیرمقدم کیا ہے۔
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق ملاقات میں اہم علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں دوطرفہ پارلیمانی اور اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے پر بھی بات چیت کی گئی۔
سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پاکستان مالدیپ کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔


