اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم کے مشیر برائے نجکاری محمد علی نے کہا ہے کہ پاکستان کو معاشی چیلنجز سے نکالنے کے لیے عزم اور مسلسل محنت کی ضرورت ہے۔
جمعرات کو سی ای او سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چین اور بنگلہ دیش نے طویل مدتی پالیسیوں سے ترقی کی۔ ترقی کا اصل راز اعتماد میں پوشیدہ ہے جو درست سمت کا تعین کرتا ہے۔


