فائل فوٹو
اسلام آباد (این این آئی)۔ جموں و کشمیر میں ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی نے حقِ خود ارادیت کی حمایت پر اسلامی تعاون تنظیم کا شکریہ ادا کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق، او آئی سی نے 17-18 اکتوبر 2026 کو بغداد میں وزرائے خارجہ کونسل کے 52 ویں اجلاس میں قرارداد منظور کی۔ ڈی ایف پی کے قائم مقام چیئرمین محمود احمد ساغر نے سیکرٹری جنرل کو خط لکھا جس میں قرارداد کا خیرمقدم کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے عوام اس تنازعے میں بنیادی فریق ہیں اور انہیں امن عمل میں شامل کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے قرارداد میں انسانی حقوق کے امور پر دیے گئے زور کو بھی سراہا۔


