لاہور سمیت پنجاب کے تعلیمی بورڈز نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون گیارہویں جماعت کے سالانہ نتائج 2026 کا اعلان کر دیا ہے۔ لاہور بورڈ کے مطابق امتحان میں کامیابی کا تناسب 60.03 فیصد رہا اور کل 1 لاکھ 65 ہزار 245 امیدوار شریک ہوئے۔
ملتان بورڈ میں کامیابی کا تناسب 65.15 فیصد رہا جو تمام بورڈز میں سب سے زیادہ ہے۔ ملتان بورڈ میں پری میڈیکل گروپ کی کامیابی کا تناسب 78.25 فیصد اور پری انجینئرنگ کا 76.45 فیصد رہا۔
فیصل آباد تعلیمی بورڈ کے امتحانات میں ایک لاکھ پانچ ہزار 663 طلبہ نے شرکت کی اور کامیابی کا تناسب 61.68 فیصد رہا۔ راولپنڈی بورڈ میں کامیابی کا تناسب 54.23 فیصد رہا جہاں طالبات کا تناسب 62.13 فیصد اور طلباء کا 38.54 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔
بہاولپور بورڈ کے امتحانات کا مجموعی نتیجہ 53.46 فیصد رہا اور ریگولر امیدواروں کی کامیابی کا تناسب 54.33 فیصد رہا۔ گوجرانوالہ تعلیمی بورڈ کے مطابق امتحان میں ایک لاکھ 35 ہزار 983 امیدوار شریک ہوئے اور کامیابی کا تناسب 58.16 فیصد رہا۔


