فائل فوٹو
فائل فوٹو
لاہور (نیوز ڈیسک) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم نے شیخوپورہ موٹروے پر حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ یہ حادثہ قرشی انٹرچینج کے قریب ایلیٹ پولیس فورس جہلم کی گاڑی کو پیش آیا۔
حادثے کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار شہید ہو گئے ہیں۔ آئی جی پنجاب نے شہداء کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے بھی دعا کی ہے۔


