(لاہور، ایجوکیشن ڈیسک) پنجاب بھر میں انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو نتائج 2026 جاری کر دیے گئے۔ لاہور بورڈ کے مطابق کامیابی کا تناسب 64.98 فیصد رہا۔
لاہور بورڈ کے امتحانات میں ایک لاکھ 89 ہزار 373 امیدواروں نے شرکت کی، جن میں سے ایک لاکھ 23 ہزار 60 امیدوار کامیاب ہوئے۔
دوسری جانب ملتان تعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ فرسٹ اینول امتحانات 2026 کے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ 79 ہزار 796 امیدواروں میں سے 53 ہزار 489 کامیاب قرار پائے۔ بورڈ کے مطابق کامیابی کا مجموعی تناسب 67.3 فیصد رہا۔
بہاولپور بورڈ کے مطابق 60 ہزار 592 امیدواروں نے امتحانات میں شرکت کی، جن میں 48 ہزار 249 ریگولر اور 12 ہزار 343 پرائیویٹ امیدوار شامل تھے۔ بورڈ نے بتایا کہ 31 ہزار 850 ریگولر اور 4 ہزار 454 پرائیویٹ امیدوار کامیاب ہوئے۔
بہاولپور بورڈ میں مجموعی کامیابی کا تناسب 59.92 فیصد، ریگولر امیدواروں کا 66.01 فیصد اور پرائیویٹ امیدواروں کا 36.09 فیصد رہا۔ بورڈ کے مطابق پنجاب گروپ آف کالجز نے بورڈ بھر میں 9 پوزیشنیں حاصل کیں۔


