جیکب آباد (صورتِ حال، کرائم رپورٹر) سول لائن تھانے کی حدود چنہ محلہ میں 22 سالہ راحیل ابڑو کی مبینہ خودکشی کے واقعے کی پولیس مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کر رہی ہے۔ پولیس کے مطابق نوجوان نے مبینہ طور پر زہریلی شے پی، جس کے بعد اسے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس اور اسپتال ذرائع کے مطابق راحیل ابڑو دورانِ علاج دم توڑ گیا۔ پولیس نے لاش تحویل میں لے کر ضابطے کی کارروائی شروع کر دی ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر واقعہ خودکشی معلوم ہوتا ہے، تاہم راحیل ابڑو کی مبینہ خودکشی ہے یا کوئی اور معاملہ، اس حوالے سے تفتیش جاری ہے۔


