انٹرنیشنل ڈیسک (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان) — صدر آصف علی زرداری نے چین کے علاقے تبت میں زلزلے سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ جنوب مغربی چین کے ژیزانگ خود مختار علاقے کے شہر ناگچو کی باقین کاؤنٹی میں 7.0 شدت کا زلزلہ آیا۔
جمعرات کی رات پیش آنے والے اس چین زلزلہ کے نتیجے میں سولہ افراد جاں بحق اور بتیس دیگر زخمی ہو گئے۔


