فائل فوٹو
فائل فوٹو
بین الاقوامی ڈیسک۔ چین کے جنوب مغربی خود مختار علاقے شی زانگ کے شہر ناگچو کی باقین کاؤنٹی میں 7.0 شدت کا زلزلہ آیا ہے۔
زلزلے کے نتیجے میں 16 افراد جاں بحق اور 32 دیگر افراد زخمی ہوئے ہیں۔ یہ واقعہ جمعرات کی رات کو پیش آیا ہے۔
وزیراعظم نے چین کے شی زانگ زلزلہ کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کے مطابق حادثے کے بعد متاثرہ علاقے میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔


