یورپ میں رواں موسم گرما کے دوران ریکارڈ توڑ گرمی کے باعث 50 ہزار 391 افراد ہلاک ہو گئے۔
اماراتی نیوز ایجنسی وام کے مطابق نیچر ہیلتھ کے آئندہ شمارے میں شائع ہونے والی تحقیق کے ذریعے یہ اعداد و شمار سامنے آئے ہیں۔
محققین نے جون، جولائی اور اگست کے دوران بار بار آنے والی گرمی کی شدید لہروں کے تناظر میں یہ تخمینہ لگایا ہے۔ تحقیق میں یورپ کے 854 شہروں میں مختلف عمر کے افراد کی گرمی سے ہونے والی اموات کا جائزہ لیا گیا۔


