فائل فوٹو
لاہور پولیس نے مزنگ لنک روڈ پر سکوٹی سوار لڑکی کو مبینہ طور پر تشدد اور ہراسانی کا نشانہ بنانے والے ملزم غلام مصطفی کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم نے موٹر سائیکل سوار لڑکی کو ٹکر ماری اور زبردستی اس کا راستہ روکا۔
ملزم نے لڑکی کو موٹر سائیکل سے گرا کر تھپڑ مارے اور اس کے بال نوچے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے اور قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔


