اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ بدلتی عالمی صورتحال کے تناظر میں توانائی کی ضروریات پوری کرنا ناگزیر ہے۔
اے پی پی اردو کے مطابق انہوں نے ممکنہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے بروقت اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ملکی توانائی کے امور کو بہتر بنانے کے لیے مؤثر حکمت عملی اپنانی ہوگی۔


