فائل فوٹو
لاہور (این این آئی) پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب سے چینی ڈپٹی ہیڈ آف مشن نے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاک چین دوستی، سی پیک، معاشی ترقی، امن و امان اور ٹیکنالوجی کی منتقلی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ماحول دوست تحفظ، صحت اور تعلیم کے شعبوں میں بھی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان اور چین کے تعلقات نسل در نسل دوستی کا رشتہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک پاکستان اور چین کی دوستی کا تاریخی سنگ میل ہے۔
نواز شریف کی قیادت نے اس منصوبے کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا۔
مریم اورنگزیب نے بتایا کہ وزیراعلی مریم نواز شریف کی قیادت میں پنجاب میں معاشی تبدیلی کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ چین کے تعاون سے اگلے سال بین الاقوامی سطح کی ایئر کوالٹی کانفرنس منعقد کی جائے گی۔
پنجاب میں ایئر کوالٹی مانیٹرنگ سٹیشنز کی تعداد 69 تک بڑھا دی گئی ہے جبکہ ہدف 100 سٹیشنز کا ہے۔
چینی ڈپٹی ہیڈ آف مشن نے وزیراعلی مریم نواز شریف کے پاک چین تعاون کے فروغ میں کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں مشترکہ ترقیاتی منصوبوں کے وسیع امکانات موجود ہیں۔
مریم اورنگزیب نے چینی ڈپٹی ہیڈ آف مشن کی آمد اور تعاون کی یقین دہانی پر شکریہ ادا کیا۔


