بین الاقوامی ڈیسک (وانواتو) بحر الکاہل میں واقع ملک وانواتو میں زلزلہ آیا ہے۔ امریکی جیو لوجیکل سروے کے مطابق وانواتو میں آنے والے زلزلے کی شدت 7 اعشاریہ 2 تھی۔
زلزلہ وانواتو کے شہر سولا سے تقریبا 200 کلو میٹر مغرب میں سمندر میں آیا ہے۔ امریکی جیو لوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی گہرائی 10 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ 4 روز قبل بھی اس علاقے میں 6 اعشاریہ 3 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔


