فائل فوٹو
فائل فوٹو
امریکی خاتونِ اول میلانیا ٹرمپ کی کوششوں سے روس اور یوکرین کے درمیان شہر اولیشکی میں جنگ بندی طے پا گئی ہے جس کا آغاز 27 اکتوبر سے ہو گا۔ یوکرینی شہر اولیشکی پر روس نے فروری 2022 میں قبضہ کیا تھا اور اب یہاں تقریبا 2,000 افراد باقی رہ گئے ہیں۔
امریکی وائٹ ہائوس کے مطابق جنگ بندی کے تحت اولیشکی میں انسانی امداد پہنچائی جائے گی اور شہریوں کو ان کی خواہش کے مطابق روس یا یوکرین منتقل کیا جائے گا۔ ایک امریکی میڈیا ادارہ بھی امدادی کارروائیوں کی نگرانی کرے گا۔
دوسری جانب یوکرینی صدر ولودومیر زیلنسکی نے نومبر کے پہلے نصف ماہ میں ابوظبی میں روس کے ساتھ مذاکرات کی تصدیق کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ امن معاہدے کے لیے مضبوط سیکیورٹی ضمانتیں اور 10 سال کی مالی معاونت ضروری ہے۔


