انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) ترک وزیرِ دفاع یشار گولر نے کہا ہے کہ ترکیہ کا حوثیوں کے ساتھ کسی قسم کی جھڑپ میں شامل ہونے کا کوئی ارادہ نہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے لیے عسکری معاونت کا بنیادی مقصد ڈیٹرنس کو مضبوط بنانا ہو گا۔
یشار گولر نے کہا کہ دفاعی معاہدے کی پارلیمان سے منظوری سمیت قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔ ترک وزیرِ دفاع کا کہنا تھا کہ پارلیمان سے منظوری کے بعد سعودی عرب کی مدد کے دائرہ کار کا تعین کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ضروری قانونی کارروائی کے بعد سعودی عرب کی فوجی مدد کی درخواست کا جائزہ لیا جائے گا۔


