بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک)۔ چین نے جیوکوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹس کے دو گروپ خلا میں روانہ کر دیے ہیں۔
یہ سیٹلائٹس کامیابی سے اپنے مقررہ مدار میں داخل ہو گئے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یاگان 53 گروپ کے سیٹلائٹس سات تا نو اور یاگان 56 گروپ کے سیٹلائٹس انیس تا اکیس روانہ کیے گئے۔ یہ لانگ مارچ چار بی راکٹ کے ذریعے ہفتے کی صبح تین بجکر پچیس منٹ پر بھیجے گئے۔
یہ سیٹلائٹس سائنسی تجربات اور زمین کے قدرتی وسائل کے سروے کے لیے استعمال ہوں گے۔ یہ فصلوں کی پیداوار کا تخمینہ لگانے اور آفات کی روک تھام میں بھی مدد دیں گے۔
یہ لانگ مارچ کیریئر راکٹ سیریز کا چھ سو تہترواں مشن تھا۔


