فائل فوٹو
لاہور (این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پولیو ورکرز قوم کے ہیرو، پنجاب سے پولیو کا 100 فیصد خاتمہ ہمارا عزم ہے۔ پولیو کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں انہوں نے والدین اور کمیونٹی سے انسدادِ پولیو مہم میں بھرپور تعاون کی اپیل کی۔
مریم نواز شریف نے کہا کہ پولیو ویکسین سے انکار بچوں کے محفوظ مستقبل سے انکار ہے۔ انہوں نے والدین پر زور دیا کہ پانچ سال تک کی عمر کے تمام بچوں کو ہر مہم کے دوران ویکسین کے دو قطرے لازمی پلوائیں۔
وزیراعلیٰ نے بتایا کہ رواں برس پنجاب میں پولیو کا ایک بھی کیس سامنے نہیں آیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پنجاب میں 2 سے 8 نومبر 2026 تک ذیلی قومی انسدادِ پولیو مہم کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔


