فائل فوٹو
فائل فوٹو
پشاور (نیوز ڈیسک) ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کے مطابق خیبر پختونخوا کے ایمرجنسی آپریشنز سینٹر نے انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ اینڈ سوشل سائنسز خیبر میڈیکل یونیورسٹی کے اشتراک سے پشاور میں انسداد پولیو کا عالمی دن منایا۔
اس موقع پر بیماری کے مکمل خاتمے، روٹین امیونائزیشن اور ویکسینیشن پر عوامی اعتماد کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ تقریب کی مشترکہ صدارت سیکرٹری صحت خیبر پختونخوا نے کی۔


