فائل فوٹو
فائل فوٹو
بین الاقوامی ڈیسک۔ تائیوان میں سمندری طوفان چمپی نے شدید تباہی مچا دی ہے۔
طوفان کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہو گئے ہیں۔ طوفان کی وجہ سے درخت اکھڑ گئے اور سڑکوں پر عارضی سیلاب آ گیا۔
طوفان کے باعث بجلی کا نظام بھی معطل ہو گیا ہے۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق حکام نے صورتِ حال کے پیش نظر پانچ ہزار افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا ہے۔


