فائل فوٹو
اسلام آباد (انٹرنیشنل ڈیسک) کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر و پاکستان کے کنوینر غلام محمد صفی اور دیگر حریت رہنماؤں نے کہا ہے کہ چوبیس اکتوبر کشمیریوں کی تاریخ کا ایک اہم دن ہے۔
رہنماؤں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ اس دن ریاست جموں و کشمیر کی آزادی کے لیے عبوری حکومت قائم کی گئی تھی۔ حریت رہنماؤں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کے حل اور حق خودارادیت ملنے تک جدوجہد جاری رہے گی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق رہنماؤں نے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے عالمی برادری سے مؤثر کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔


