فیصل آباد: ایس پی اقبال ٹاؤن چوہدری سعید احمد نے ڈی ایس پی صدر شاہد گجر کے ہمراہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ پولیس نے ایک ہفتے کے اندر دو نامعلوم قتل کے مقدمات حل کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق پہلے واقعے میں 15 اگست کو تھیکریوالہ کے زرعی علاقے میں عثمان غنی کالونی، غلام محمدآباد کے رہائشی دانیال سعید کو کھیت میں پانی لگاتے وقت قتل کیا گیا اور واقعے کو ڈکیتی کا رنگ دینے کی کوشش کی گئی۔ پولیس نے اس کیس میں 232-RB باوا والا کے رہائشی وسیم ولد انور کو نامزد کیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق سٹی پولیس آفیسر تنویر حسین کی نگرانی میں مقدمات کی تفتیش کے لیے ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں۔ دوسرے کیس میں 10 سالہ بچے کے قتل کا مقدمہ بھی حل کرلیا گیا، تاہم پولیس کی جانب سے اس کیس کی مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔


