(صورتِ حال، انٹرنیشنل ڈیسک) فلسطینی اتھارٹی نے عالمی برادری سے فلسطینیوں کے تحفظ کے لیے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کیا۔
العربیہ اردو نے فلسطینی اتھارٹی کے محکمہ خارجہ امور کے بیان کے حوالے سے بتایا کہ اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی اور تباہی کا حجم بڑھ رہا ہے اور فوری بین الاقوامی کارروائی کی ضرورت ہے، جو محض مذمت تک محدود نہ رہے بلکہ ٹھوس اور انسدادی اقدامات پر مشتمل ہو۔


