نیوز ڈیسک — سابق امریکی صدر باراک اوباما نے ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے ان پر ظلم اور کرپشن کا الزام عائد کیا ہے۔ باراک اوباما نے ڈیموکریٹس کی انتخابی مہم سے خطاب کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے متعدد خراب فیصلے کیے ہیں۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق سابق صدر نے اپنے خطاب میں خصوصی طور پر امریکہ اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جنگ کا حوالہ بھی دیا۔ انہوں نے امریکی عوام اور ڈیموکریٹک حامیوں پر زور دیا کہ وہ آئندہ کے لائحہ عمل کے لیے متحرک ہوں۔


