فائل فوٹو
مشرق وسطیٰ کے ممالک سے قومی درآمدات میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیاد پر بیس فیصد سے زیادہ کمی واقع ہوئی ہے۔ قومی ادارہ برائے شماریات کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے تین ماہ یعنی جولائی تا ستمبر 2026 کے دوران درآمدات کا حجم تین اعشاریہ سات ایک سات ارب ڈالر رہا۔
ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں درآمدات کا حجم چار اعشاریہ چھ چار آٹھ ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں سال درآمدات میں صفر اعشاریہ نو تین ایک ارب ڈالر یعنی بیس اعشاریہ صفر دو فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔


