فائل فوٹو
اسلام آباد (بزنس ڈیسک) رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں خلیجی ممالک کو کی جانے والی مجموعی برآمدات میں سے 66.21 فیصد حصہ متحدہ عرب امارات کو ارسال کیا گیا۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جولائی تا ستمبر 2026 کے دوران یہ برآمدات ریکارڈ کی گئیں۔
سعودی عرب مجموعی برآمدات کے 19.45 فیصد حصے کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔ بقیہ 14.34 فیصد برآمدات دیگر پانچ خلیجی ممالک کو کی گئیں۔


