انٹرنیشنل ڈیسک (ال جزیرہ) — آسٹریلیا کے فلپ آئی لینڈ میں ہونے والی موٹر سائیکل گرینڈ پری ریس شدید بارش اور کم حد نگاہ کے باعث منسوخ کر دی گئی۔ منتظمین کے مطابق ریس کا آغاز دو گھنٹے تاخیر سے ہونا تھا لیکن خراب موسم کی صورتحال میں بہتری نہ آ سکی۔
فلپ آئی لینڈ کے سرکٹ پر اس ایونٹ کے لیے شائقین کا بڑا مجمع موجود تھا اور تمام ٹکٹ فروخت ہو چکے تھے۔ خراب موسمی حالات کے بعد شائقین کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑا اور حکام نے حفاظتی وجوہات کی بناء پر ریس منسوخ کرنے کا اعلان کیا۔


