فائل فوٹو
اسلام آباد (بزنس ڈیسک) پاکستان کے خلیجی ممالک کے ساتھ تجارتی خسارے میں رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران 26.35 فیصد کمی ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے تین ماہ یعنی جولائی تا ستمبر 2026 کے دوران تجارتی خسارہ کم ہوکر 2.85 ارب ڈالر رہا ہے۔
ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں خلیجی ممالک کے ساتھ تجارتی خسارہ 3.87 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔


