اسلام آباد (صورتِ حال، بزنس ڈیسک) آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پیر کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 1,400 روپے اضافہ ہو کر 4,23,436 روپے ہو گئی۔ 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت 363,028 روپے اور 22 قیراط کے 10 گرام کی قیمت 332,787 روپے رہی۔
آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق چاندی کی فی تولہ قیمت 5,878 روپے اور دس گرام کی قیمت 5,039 روپے ہوئی۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 14 ڈالر اضافہ کے بعد 4,009 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی۔


