فائل فوٹو
اسلام آباد: نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل سید علی ناصر رضوی نے زونل افسران کو آن لائن فراڈ اور ہراسانی کے خلاف کارروائی مضبوط بنانے اور شہریوں کی شکایات پر بروقت جواب یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔
اتوار کو ویڈیو لنک کے ذریعے زونل ڈپٹی ڈائریکٹرز کے اجلاس میں انہوں نے شکایات کی ڈیجیٹل ہینڈلنگ بہتر بنانے، زونز کے درمیان رابطہ بڑھانے اور متعلقہ اداروں سے مؤثر تعاون پر زور دیا۔
ڈی جی نے آن لائن پلیٹ فارمز کے محفوظ استعمال کے بارے میں عوامی آگاہی بڑھانے کی بھی ہدایت کی۔


