فائل فوٹو
لاہور (اسپورٹس ڈیسک) لاہور پولیس نے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان اتوار کو ہونے والے ون ڈے میچ کے لیے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔ قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے تمام میچز اور ٹرائی نیشن کرکٹ سیریز کے فائنل کے لیے بھی خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔
لاہور پولیس کے جاری کردہ بیان کے مطابق سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کی ہدایات پر اقدامات کیے گئے ہیں۔ کھلاڑیوں، ٹیم آفیشلز، شائقینِ کرکٹ اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں۔
کھلاڑیوں کی رہائش گاہوں، آمدورفت کے راستوں اور قذافی سٹیڈیم کے اطراف سکیورٹی کے خصوصی انتظامات موجود ہیں۔ میچز کے دوران امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے متعلقہ ادارے باہمی رابطے کے ساتھ فرائض انجام دے رہے ہیں۔


