گوجرہ (صورتِ حال، نیوز ڈیسک) گوجرہ میں ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے خاتون جاں بحق جبکہ ان کا شوہر زخمی ہو گیا۔ حادثہ کھدروالہ روڈ پر تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جہاں ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں خاتون موقع پر دم توڑ گئیں۔ حادثے کی اطلاع ملنے پر پولیس کی نفری اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں ساٹھ سالہ شمیم جاں بحق جبکہ پینسٹھ سالہ شفیق زخمی ہوئے ہیں۔ حادثے کے بعد ٹریکٹر ٹرالی کا ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق خاتون کی لاش اور زخمی شفیق کو تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال گوجرہ منتقل کر دیا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گوجرہ حادثہ کے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور ذمہ دار کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔


