فائل فوٹو: U.S. Navy photo by Mass Communication Specialist 2nd Class Michael Zeltakalns / Wikimedia Commons / Public domain — https://commons.wikimedia.org/wiki/File:US_Navy_071125-N-6794Z-002_Members_of_the_Pakistan_Navy_Special_Service_Group_board_a_rigid_hull_inflatable_board_launched_from_Pakistan_Navy_Ship_(PNS)_Babur_while_underway_in_the_Arabian_Sea_(cropped).jpg
کراچی (صورتِ حال، نیوز ڈیسک) پاک بحریہ نے بحیرہ عرب میں انسداد منشیات کے بڑے آپریشن کے دوران 2 ہزار 800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط کرلیں جن کی عالمی منڈی میں مالیت تقریباً 750 ملین امریکی ڈالر بتائی گئی ہے۔ پاک بحریہ کا بحیرہ عرب میں یہ آپریشن میری ٹائم سیکیورٹی آپریشنز کے تحت کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پی این ایس حنین اور پی این ایس یرموک نے بحیرہ عرب میں مشکوک ماہی گیر کشتی کے خلاف کارروائی کی جس کے دوران بڑی مقدار میں منشیات برآمد کی گئی۔ پاک بحریہ کا بحیرہ عرب میں یہ کامیاب آپریشن قومی عزم کا مظہر ہے۔
کامیاب آپریشن پر سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف نے دونوں بحری جہازوں کے عملے کو سراہا۔ پاک بحریہ کے مطابق سمندر میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کیلئے کارروائیاں جاری رہیں گی جبکہ قومی بحری مفادات کا تحفظ اور عالمی بحری سلامتی میں فعال کردار پاک بحریہ کی ترجیحات میں شامل ہے۔


