کراچی (صورتِ حال، بیورو رپورٹ) – آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن کے صدر محمد اویس چوہدری ایڈووکیٹ نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ گڈز ٹرانسپورٹرز کی گاڑیاں فوری رہا کی جائیں اور گاڑی مالکان کو مناسب معاوضہ ادا کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ احتجاج مؤخر ہونے کے باوجود اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں گڈز ٹرانسپورٹرز کی گاڑیاں تاحال تحویل میں ہیں۔ لاہور سے مزید تقریبا 200 گاڑیاں پکڑ کر اسلام آباد منتقل کی گئی ہیں جبکہ ان کے کنٹینرز بھی اتارے جا رہے ہیں اور مختلف شہروں میں تحویل میں لی گئی گاڑیوں کی مجموعی تعداد 2500 سے تجاوز کر چکی ہے۔ مزید برآں، صدر ایسوسی ایشن کے مطابق گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ سے سپلائی چین متاثر اور ٹرانسپورٹرز کو شدید مالی نقصان ہو رہا ہے۔


