نیوز ڈیسک (اسلام آباد) — دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر کے باعث قراقرم ہائی وے کے تقریباً 82 کلومیٹر حصے کے زیرِ آب آنے کا خدشہ ہے۔ اس صورتِ حال کے پیشِ نظر شاہراہ کی تعمیرِ نو اور بحالی کے دوسرے مرحلے کی تیاریاں جاری ہیں۔
اے پی پی کے مطابق اس منصوبے کا بنیادی مقصد پاکستان اور چین کے درمیان اہم زمینی رابطے کو ہر صورت میں برقرار رکھنا ہے۔ اس تعمیرِ نو سے دوطرفہ تجارت، آمدورفت اور علاقائی معاشی تعاون کا تسلسل یقینی بنایا جائے گا۔


