انٹرنیشنل ڈیسک (اے پی پی)
فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا کے صدر جیانی انفینٹینو نے دعویٰ کیا ہے کہ ورلڈ کپ کے منافع میں حصص کی فروخت کی متنازع تجویز پر شدید تنقید کے باوجود انہیں عالمی فٹ بال برادری کی اکثریت کی مکمل حمایت حاصل ہے۔
بی بی سی کے مطابق وہ آئندہ سال مارچ میں ہونے والے فیفا صدارتی انتخابات میں آخری مدت کے لیے دوبارہ میدان میں اترنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ اس سلسلے میں مخالف امیدواروں کی نامزدگی کے لیے 18 نومبر کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔


