اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسلام آباد ٹریفک پولیس نے جاری تعمیراتی کام کی وجہ سے کھنہ پل اور لہتراڑ روڈ پر پیر سے غیر معینہ مدت کے لیے ٹریفک ڈائیورژن کا اعلان کر دیا۔ حکام کے مطابق شہریوں کو زحمت سے بچانے کے لیے متبادل راستے استعمال کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
ٹریفک پولیس کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ ٹرامری چوک، لہتراڑ روڈ اور علی پور جانے والی ٹریفک فیض آباد اور راول کا استعمال کرے۔ حکام نے ہدایت کی ہے کہ شہری سفر کے دوران ٹریفک پولیس کی ہدایات پر عمل کریں اور متبادل راستے اختیار کریں۔


