(صورتِ حال، بزنس ڈیسک) بینک آف پنجاب نے جاری کیلنڈر سال کے پہلے نو ماہ میں خالص منافع میں 24 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا۔ منافع 14.29 ارب روپے تک پہنچ گیا۔
یہ اعداد و شمار بینک کی جانب سے جاری کردہ مالی رپورٹ پر مبنی ہیں۔ بینک نے اس اضافہ کو مضبوط قرضہ جات اور بہتر آپریشنل کارکردگی کا نتیجہ بتایا۔


