
نارروال: بھارت کی جانب سے دریاؤں میں پانی چھوڑے جانے کے نتیجے میں پاکستان کے مختلف علاقے شدید سیلاب کی لپیٹ میں ہیں، سیلابی پانی کے باعث کرتارپور کا پورا علاقہ زیر آب آگیا۔
دریائےِ راوی میں شدید سیلابی صورتحال کے باعث پاکستان اور انڈیا کی سرحد پر واقع تاریخی اہمیت کے حامل گرودوارہ کرتارپور صاحب میں سیلابی پانی داخل ہوگیا۔
کرتار پور پراجیکٹ کے ڈپٹی سیکرٹری کا کہنا ہے کہ گوردوارہ کرتارپور میں سیلابی پانی داخل ہونے کی وجہ سے 18 مقامی یاتری سمیت 100 کے قریب افراد پھنسے ہوئے ہیں۔


