فائل فوٹو
فائل فوٹو
موسکو (انٹرنیشنل ڈیسک) روس نے کہا ہے کہ یوکرین تنازعے کے حل کے لیے سہ فریقی مذاکرات کی بحالی کا مطلب فوجی کارروائیوں پر پابندی نہیں ہے۔ شنحوا کے مطابق کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے پیر کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روسی افواج اپنی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ روسی افواج یوکرین کے فوجی صنعتی کمپلیکس سمیت تمام متعلقہ اہداف پر مسلسل بڑے پیمانے پر حملے کر رہی ہیں۔


