فائل فوٹو
فائل فوٹو
(نیوز ڈیسک) سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو قازقستان کے صدر قاسم جو مارت توکایف کا تحریری مکتوب موصول ہوا ہے۔ ایس پی اے کے مطابق یہ مکتوب دونوں ملکوں کے تعلقات سے متعلق ہے۔
سعودی نائب وزیر خارجہ انجینیئر ولید الخریجی سے پیر کے روز قازقستان کے نائب وزیر خارجہ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں قازقستان کے نائب وزیر خارجہ نے مکتوب ان کے حوالے کیا۔
اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا۔ باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں مملکت میں قازقستان کے سفیر بھی موجود تھے۔


