نیوز ڈیسک (سیالکوٹ) سیالکوٹ میں منگل کے روز یوم سیاہ کشمیر کے موقع پر کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے ایک ریلی نکالی گئی۔ اس ریلی کا انعقاد کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی جدوجہد کی حمایت میں کیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر محمد اویس مشتاق نے اس ریلی کی قیادت کی۔ ریلی میں طلبہ اساتذہ تاجروں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی کے افراد نے شرکت کی۔


