نامور گلوکارہ حمیرا ارشد 29 اور 30 اکتوبر جبکہ 5 نومبر کو سعودی عرب میں منعقد ہونے والے موسیقی کے پروگراموں میں پرفارم کریں گی۔ دمام، جدہ اور ریاض میں منعقد ہونے والے ان پروگراموں میں پاکستان سمیت دیگر ممالک کے فنکار بھی اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔
حمیرا ارشد کے ہمراہ پاکستان سے گلوکار سجاد حیدر اور ذیشان روکھڑی بھی ان پروگراموں میں شرکت کریں گے۔ این این آئی کے مطابق ان پروگراموں کے ذریعے بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کو اپنے پسندیدہ فنکاروں کو براہِ راست سننے کا موقع ملے گا۔


